اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان کے قدیمی اور عسکری اداروں کے مرکز راولپنڈی کے علاقے گریسی لائین میں واقع امام بارگاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ۳ افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ راولپنڈی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکہ امام بارگاہ کے باہر پارکنگ میں ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے امام بارگاہ کے باہر موجود پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شھید ہو گئے جبکہ آس پاس کے گھروں اور امام بارگاہ کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح سے حساس اداروں نے ملک بھر میں امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کے خدشات ظاہر کئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 489519
راولپنڈی کے علاقے گریسی لائین میں واقع امام بارگاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ۳ افراد کی شہادت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔